Time

Urdu Logo

حامد میر نے عمران خان کا بھانڈا پھوڑ دیا دیکھیں ویڈیو میں

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پیغامات موبائل میں دیکھے،اُن پیغامات سےعائشہ کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ پروگرام سے پہلے میں نے گلالئی سےکہا کہ کچھ میسجز مجھے دکھا دیں،جس پر عائشہ نے کہا کہ یہ قانونی مسئلہ ہے اور میسجز دکھانے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے کہا کہ جب بھی میسج آتا تھا والد کو دکھاتی تھی، گلالئی نے کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے میسجز جعلی ہیں۔
حامد میر نے بتایا کہ اسٹوڈیو میں بیٹھنے کے بعد عائشہ گلالئی اچانک میسجز دکھانے پر راضی ہوگئیں،سینیٹر ستارہ ایاز وہیں تھیں جو سارا معاملہ دیکھ رہی تھیں۔
حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے اُن پیغامات سےعائشہ کے الزامات کو تقویت ملتی ہے، تاہم نتیجے تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ باقاعدہ تحقیقات ہوں۔
شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر کہ ان ایس ایم ایس میں کیا تھا حامد میر نے یہ کہہ کر بتانے سے انکار کیا کہ عائشہ گلا لئی نے درخواست کی ہے کہ ان پیغامات کے متعلق کسی کو کچھ نہ بتائیں۔

سنیے حامد میر سے کہ شو شروع ہونے سے پہلے عائشہ گلالئی نے انہیں...
سنیے حامد میر سے کہ شو شروع ہونے سے پہلے عائشہ گلالئی نے انہیں میسج دکھانے سے انکار کر دیا لیکن پھر لائیو شو کے دوران عائشہ نے ڈرامائی طور پر اے این پی کی خاتون کے سامنے حامد میر کو میسج دکھائے

:تبصرہ

 
aus dieser quelle